پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے 4ہزار کروڑ کانقصان،ائیر انڈیا کی دہائی

نئی دہلی:(مشرق نیوز)پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے 4ہزار کروڑ کانقصان،ائیر انڈیا نے حکومت سے مدد مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آپریشن سندور میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائن کو طویل راستے اختیار کرنے پر مجبورکیانہ صرف بڑھتے اخراجات کا سامنا ہے بلکہ کئی طویل روٹس پر سفر کا دورانیہ تقریباً 3گھنٹے تک بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ائیرانڈیا نے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے حکومت سے رجوع کرنے کےساتھ 4 ہزار کروڑ مانگ لیے،ادھر ماہرین نے کہا4 ہزار کروڑ روپے سے زائد نقصانات کے باوجود بھارت کی افغانستان سے فضائی راستوں سے تجارت مضحکہ خیز ہے۔