سب ایک پیج پر ہیں،28ویں ترمیم چل پڑی،جلد اسمبلی میں آجائےگی،چیئرمین پی پی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سب ایک پیج پر ہیں،28ویں ترمیم چل پڑی،جلد اسمبلی میں آجائےگی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا 28ویں ترمیم بھی ملک کےلئے بہترین ثابت ہوگی ،سب 28 ویں ترمیم کےساتھ کھڑے ہوں گے،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کرکے تنظیموں کو فعال کریں۔

چیئرمین پی پی نے کہا آپ کی کارکردگی سے خوش ہوں،بطور گورنر پنجاب بہترین کام کر رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو تلاش کریں،پنجاب میں بیٹھنا شروع کروں گا اور ہر ضلع سے تعلق رکھنے والے رہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔