نوکری کےساتھ نخرہ نہیں چلے گا، اب 28 ویں کی تیاری کریں: فیصل واوڈا

اسلا م آباد (بیورورپورٹ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے 27ویں ترمیم پاس ہو گئی، 28ویںکی تیاری کریں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا وزیر اعظم نے زبردست کام کیا، قدر کرتا ہوں،صحافی نے سوال کیا خیبر پختونخوا کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے پیش کی جانےوالی ترمیم کے بارے میں کیا کہیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے کر دے گا،صحافی نے سوال کیا مولانا صاحب کو راضی کر لیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا مولانا بڑے ہیں ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں، اب ترمیم میں دم نہیں رہا، 28ویںترمیم کی تیاری کریں، 27ویںآئینی ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، یہ ہمارے ملک کی ضرورت ہے،دفاع مضبوط ہو گا،فیصل واوڈا نے کہا نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا، ڈیفنس لائن کو مزید مضبوط کرنا ہے، جتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں، جو چیز اس صدر کےلئے ہوگی وہ آگے کےلئے بھی ہوگی،سینیٹر فیصل واوڈا نے 27 ویں ترمیم پاس ہونے کی خوشی میں ایڈوانس ہی مٹھائی بانٹ دی۔