بہار اسمبلی انتخابات، 32 فیصد امیدواروں پر مجرمانہ مقدمات
بہار:(مشرق نیوز)بھارتی ریاست بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے والے 32 فیصد امیدواروں پر مجرمانہ مقدمات ،ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز اور بہار الیکشن واچ کی تازہ رپورٹ نے بڑا انکشاف کردیا۔
رپورٹ کے مطابق 27 فیصد کےخلاف سنگین نوعیت قتل و خواتین کےخلاف جرائم کے کیسز درج ہیں،1314امیدواروں میں سے 1303 کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا گیا، 423 امیدوار مجرمانہ کیسز میں ملوث پائے گئے، سیاسی جماعتوں میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ لینینسٹ (سی پی آئی ،ایم ایل) کے 93 فیصد امیدواروں کےخلاف مقدمات ہیں،راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے 76 فیصد ، بی جے پی کے 65 فیصد امیدواروں کےخلاف کیسز درج ہیں،33 امیدواروں پر قتل ،86 پر اقدامِ قتل ،42پر خواتین کےخلاف جرائم بشمول 2پر ریپ کے مقدمات درج ہیں۔



















