زرداری،شہباز ملاقات،آزاد کشمیر میں ان ہاﺅس تبدیلی سمیت اہم امور پر مشاورت

اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات ،آزاد کشمیر میں ان ہاﺅس تبدیلی،سیاسی امور ،پاک افغان کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

،ملاقات میں بلاول بھٹو،وزیرداخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چودھری، فاروق ایچ نائیک ،شیری رحمن،رانا ثنا،اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربطور ویڈیو لنک شریک رہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت کو دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا،نئے وزیراعظم آزاد کشمیرکے نام اور حکومت سازی پر بھی بات چیت کی گئی،وزیراعظم نے حکومتی و سیاسی معاملات پر بریفنگ دی۔