ضمنی الیکشن سینٹ میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان کامیاب
پشاور: (بیورورپورٹ)سینٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان نے میدان مارلیا۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے،ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج آفریدی 45 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایوان میں حکومتی ممبران 92 ،اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے، ایک ووٹ مسترد ہوا، اے این پی کے 4 ممبران نے بائیکاٹ کیا،جے یو آئی کے اکرم درانی، پی ٹی آئی پی کی نادیہ شیر ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی فرزانہ اور آزاد رکن علی ہادی غیر حاضر رہے۔
نومنتخب سینیٹر خرم ذیشان نے کہا جیت بانی پی ٹی آئی کی فتح،پہلا ہدف کپتان کی رہائی ہے،اعتماد پر پورا اتروں گا،جنید اکبر نے کہا ایک بار پھر ثابت ہوگیا خیبر پختونخوا کے اراکین عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں،جیت پی ٹی آئی ،جمہوریت کی کامیابی ہے، خرم ذیشان آئین کی پاسداری ،قانون کی بالادستی کی بات کریں گے۔



















