کے پی میں حصے بانٹنے کی بولیاں پہلے،منصوبے بعد میں شروع ہوتے ہیں،عظمیٰ بخاری
لاہور: (سٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے مگر حصے بانٹنے کی بولیاںپہلے ہی لگ جاتی ہیں،40ارب کے کوہستان کرپشن سکینڈل نے خیبر پختونخوا حکومت کے شفافیت کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ایک سال میں 80ترقیاتی منصوبے شروع کیے،50سے زائد منصوبے بالکل شفافیت کیساتھ مکمل کر لیے،مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا کیونکہ تمام ترقیاتی کام میرٹ، شفافیت و عوامی خدمت کی بنیاد پر ہوتے ہیں،خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل سے پہلے ہی وزارتوں کےلئے بولیاں لگ رہی ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہااطلاعات کے مطابق اچھی وزارتوں کےلئے ایک ارب سے 70کروڑ تک ریٹ طے کیے جا ناسیاسی ثقافت کا منہ بولتا ثبوت ہے،پیسے دےکر وزیر بننے والے کرپشن کیوں نہیں کریں گے؟،نواز شریف کے ویژن ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں،پنجاب حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر گامزن ہے، خیبر پختونخوا میں سیاسی بولیوں ،کمیشن کلچر نے ترقی کے تمام دعوﺅں کو دفن کردیا۔



















