تھائی لینڈ کی مادر ملکہ سری کٹ کا انتقال ،ایک سالہ سوگ

بنکاک: (مشرق نیوز) تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ اور موجودہ بادشاہ کی والدہ سری کٹ انتقال کرگئیں،ملکہ سری کٹ خون میں انفیکشن اور کئی دوسری بیماریوں کی وجہ سے 2019 سے ہسپتال میں زیر علاج ،عمر 93 برس تھی۔

مرحومہ اپنے شوہر بادشاہ بھومی بون ادیولیادیت کےساتھ 7 دہائیوں تک ملک کی سماجی و ثقافتی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہیں،ملکہ سری کٹ خوبصورتی، نفاست، فیشن کے ذوق کے باعث بین الاقوامی سطح پر سٹائل آئیکون کے طور پر جانی جاتی تھیں، خدمات میں تھائی ریشم کی صنعت کے فروغ ،مقامی دستکاریوں کے احیا کو خاص مقام حاصل ہے،انتقال پر تھائی شاہی خاندان اور درباری عملے کےلئے ایک سالہ سوگ کا اعلان کردیا گیا،تھائی وزیراعظم انوتن چرن ویرکل نے مادر ملکہ کے انتقال پر ملائیشیا کا دورہ منسوخ کر دیا،کابینہ شاہی تدفین کے انتظامات پر غور کرے گی۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم نے تھائی لینڈ کی ملکہ سری کٹ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاغم میں برابر شریک ، پاکستان دکھ کی گھڑی میں تھائی عوام کےساتھ ہے،مادر ملکہ سری کٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔