طالبان کا بھارت کےساتھ ملکر پاکستان کےخلاف مذموم پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)افغان طالبان رجیم کا پاکستان کےخلاف مذموم پروپیگنڈا بے نقاب ،وزارت اطلاعات و نشریات نے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارت، افغان طالبان سے جڑے سوشل میڈیا اکاونٹس پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہے،سوشل میڈیا اکاونٹس نے چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو پھیلانا شروع کر دیا، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز دسمبر 2022 میں چمن اجتماع کی ہیں،جھوٹا بیانیہ، من گھڑت خبریں ،جعلی تصاویر طالبان رجیم کے منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، پرانی ویڈیوز کو نیا دکھا کر حقیقت کو مسخ کرنا افغان طالبان کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب افغان خودکش بمبار وسیم کا اعترافی ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سرحد پار تحریک طالبان پاکستان کا بھرتی و تربیتی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا،افغان خود کش بمبار وسیم ارخی گوشتہ، ننگر ہار کا رہنے والا ہے ،2023 میں مدرسہ انوار القرآن جلالہ آباد میں داخلہ لیا۔

اعترافی ویڈیو بیان میں افغان خودکش بمبار وسیم نے کہاجماعت الاحرار کے کارندے نے خودکش بمبار کی تربیت کےلئے مجھے راضی کیا ،اگست 2023 میں شونکڑے، کنڑکے مدرسے میں خودکش حملے کی تربیت لی،شونکڑے کنڑکا تربیتی مرکز مولوی بصیر کے زیر انتظام ،ٹی ٹی پی کمانڈر ولی خراسانی کا بھائی ہے، شونکڑے ،آس پاس کے دوسرے تربیتی مراکز میں تقریباً 100 لڑکوں نے تربیت لی،ٹی ٹی پی کے مولوی صدیق ،کمانڈر رشید ٹرینر ، نقاب پوش شخص باقاعدگی سے مذہبی خطبات کے ذریعے ذہن سازی کرتا تھا،مئی 2024 میں پشاور میں خودکش حملے کا حکم ملا ،سمگلنگ نیٹ ورکس کے ذریعے پہلے کوئٹہ پھر پشاور پہنچا لیکن پشاور پہنچتے ہی گرفتار ہوگیا۔