سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کوعمران خان سے ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم
اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے آرڈر پر عملدرآمد کا حکم دیدیا، عدالت نے ہدایت کی سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کرائی جائے۔
دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا عدالت نے انکو ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا تھا، ملاقات کے بعد باہر آتے ہیں میڈیا سے بات کرتے ہیں ،سلمان اکرم راجہ نے کہا عدالت نے کہا تھا گیٹ پر میڈیا سے بات نہ کریں یہ نہیں کہا تھا ہمارے منہ پر ٹیپ لگائیں، ہمیں اڈیالہ جیل سے ڈیڑھ میل دور رکھا گیا وہاں بات کرتے ہیں،عدالت نے سلمان اکرم راجہ سے کہا آپ گیٹ پر بات نہیں کریں گے، چیمبرمیں بات کریں یا شام کو کہیں بھی کرلیں،علاوہ ازیں خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پرآئندہ تاریخ پر تمام مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر تے ہوئے سماعت6نومبر تک ملتوی کردی۔



















