اسلام آباد (مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماوں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے باعث خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔
ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے لیکن نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں 4 درخواستیں دائر کی گئی ہیں جنہیں ابھی تک سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ درخواست دی ہے اگر 30 اکتوبر سے پہلے سماعت نہ ہوئی تو یہ بےکار ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ 23 اکتوبر کو شبلی فراز کی نشست پر الیکشن شیڈول ہوچکا ہے ، ان کی درخواست ہے کہ ناانصافی نہ ہو اور کیس مقرر کیا جائے۔
عمر ایوب اور شبلی فراز کی خالی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے: بیرسٹر گوہر



















