بلدیاتی انتخابات،پنجاب حکومت کونئی حلقہ بندیوں کیلئے4ہفتوں کا وقت
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کےلئے 4ہفتوں کا وقت دے دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، حلقوں کی حدود بندی کیلئے 4 ہفتوں کاوقت مانگاگیا،نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا پنجاب حکومت کی استدعا پر 4ہفتوں کا وقت دیا،پنجاب حکومت نے 4ہفتوں میں کام نہ کیا تو معاملہ کمیشن دیکھے گا،خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی



















