ن لیگ نے آزاد کشمیر حکومت چھوڑدی،اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ن لیگ نے آزاد کشمیر حکومت چھوڑدی،صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی تو جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ اورکسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے ، مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔
شاہ غلام قادر نے کہا نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے، ن لیگ آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کےلئے سرگرم ہے، شاہ غلام قادر نے مزید کہا آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔



















