پاکستان نے ٹرمپ سے تعلق میں ماسٹرکلاس کا مظاہرہ کیا،غیر ملکی نیوز چینل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)غیر ملکی نیوز چینل نے کہا ہے پاکستان نے ٹرمپ سے تعلق میں ماسٹرکلاس کا مظاہرہ کیا ،پاکستانی رہنما وائٹ ہاوس کے ریگولر مہمان بن گئے۔

رپورٹ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر ،پاکستانی سفارتکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہاگیاصدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے دیگر رہنماوں کی تو خوب کلاس لیتے ہیں لیکن پاکستان کی قیادت ٹرمپ الفاظ کے نشتروں سے محفوظ رہی ،امریکہ پاکستان کو ریتھیون میزائل فراہم کرسکتا ، ریتھیون فضا سے فضا میں نشانہ بنانے والا مہلک میزائل ہے۔

غیر ملکی نیوزچینل نے اعتراف کیا پاکستانی سفارت کاروں نے مہارت سے ٹیرف کا معاملہ نمٹایا ، پاکستان پر بھارت سمیت دیگر ممالک کی نسبت کم ٹیرف عائد ہوا،پاکستان کی سفارتی گیم سے بھارت تلملا اٹھا،رپورٹ میں پاکستان کی طرف سے بھارت کے 7 جہاز گرانے کا ذکر بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا فیلڈ مارشل کو ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں ظہرانہ دیا، ٹرمپ ہمیشہ فاتحوں کو پسند کرتے ہیں، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل میں فاتح دیکھا اور جب کوئی فیصلہ کرنا ہو تو فیلڈ مارشل عاصم منیر دیر نہیں کرتے۔