بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی

واشنگٹن: ( ) بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کم کردی۔

وائٹ ہاؤس حکام نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی ۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے کہا امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات تعمیری و مفید رہے، مذاکرات کے نتیجے میں بھارتی ریفائنریوں نے روس سے تیل کی درآمدات میں پہلے ہی سے 50 فیصد کمی کردی ۔