لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں،میں بات نہیں کروں گی تو کون کرےگا؟۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا صوبے کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغوں کی بھی صفائی کر دی بڑا غصہ آتا مریم پنجاب کی بات کرتی ہے، میں بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟،ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں، پروگرام میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے،پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی کیوں نہیں، ستھرا پنجاب کے ہیروز ٹیم کا اہم حصہ ہیں، ٹیم نے صوبے کے چپے چپے کو صاف کیا، علاقوں کو چمکا دیا، میرا سر فخر سے بلند ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیکھ کر لگ رہا میرے فیملی ممبرز ہیں،پنجاب کے چھوٹے شہروں ،دیہات میں بھی صفائی کی جا رہی ہے،گوگی، پنکی کے دورمیں صرف تباہی آئی،تبدیلی کے دعوےداروں کی حکومت میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے اب پنجاب کے ہر شہر میں اپنی سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری ہے،ایک سال قبل دیکھا گیا خواب حقیقت بن کر سامنے بیٹھا ہے، پہلے پنجاب کے دیہاتوں میں کسی نے توجہ نہیں دی اب ہر دیہات میں صفائی ہو رہی ہے،صوبے میں پہلے کرائم بہت زیادہ تھا اب کئی شہر کرائم زیرو ہےں، پنجاب میں جرائم ،کوڑا کرکٹ کی بھی صفائی کر دی، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان کو پنجاب کی طرح صاف دیکھنا چاہتی ہوں، گلی، محلے گندے ہیں تو اپنی اپنی حکومتوں سے سوال کرو۔
کچھ لوگ ترقی سے جلتے ، میں بات نہیں کروں گی تو کون کرےگا؟مریم نواز



















