غزہ، اسلام آباد، لندن، استنبول،میڈرڈ، سڈنی،روم، الیگزینڈریا ،کوالالمپور:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)صمود فلوٹیلا پراسرائیلی حملے کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج، دھرنے،ہڑتالیں، کولمبیا سے اسرائیلی سفارتکار ملک بدر، پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق سمیت200 سے زائد کارکن گرفتار،کشتیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔
غزہ کی طرف امداد لےکر جانےوالے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل نے دھاوا بول کرپاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت درجنوں سماجی کارکنوں کو حراست میں لیا،اسرائیلی فوج نے حملے کے دوران کئی کشتیوں پر پانی کی توپیں چلائیں،وزارت خارجہ کے مطابق فلوٹیلا میں موجود تمام کشتیوں کو قبضے میں لے لیا،تحویل میں لیے گئے افراد کو یورپ ڈی پورٹ کیا جائےگا،فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا مہم جاری رکھیں گے ،مشن سے کوئی نہیں رو ک سکتا۔
دوسری جانب اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، پاکستان ،استنبول،سپین، برازیل، کولمبیا، ارجنٹینا سمیت دیگر ممالک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، دھرنے دئیے،ہڑتالیں کی گئیں،مظاہرین اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،جرمنی میں مظاہرین نے مرکزی ٹرین سٹیشن کو بند کر دیا،سپین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر لیا،کولمبیا نے اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا۔
حماس نے اسرائیلی حملے کو شہریوں کےخلاف قزاقی اور سمندری دہشتگردی قراردیتے ہوئے کہاعالمی برادری واقعہ کی مذمت کرے،کارروائی بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی، جہازوں پر موجود کارکنوں ،صحافیوں کو گرفتار کیا گیا، اسرائیلی جارحیت سیاہ ریکارڈ میں ایک اور اضافہ ہے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاصمود فلوٹیلا پر 44 ممالک کے انسانی ہمدرد کارکن سوار ہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی سلامتی کیلئے دعاگو ہیں، تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،افراد کا جرم بے بس فلسطینی عوام کیلئے امداد لے کرجانا تھا، بربریت ختم ، امن کو موقع دیاجانا جائے، انسانی ہمدردی کی امداد ہر صورت ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہئے۔
اپنے ایک اور بیان میں شہبازشریف نے کہا گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی شہریوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں،مشتاق احمد خان ، مظہر سعید شاہ ، وہاج احمد ، ڈاکٹر اسامہ ریاض ، اسماعیل خان ، سید عزیز نظامی ،فہد اشتیاق سمیت دیگر پاکستانیوں نے انسانی ہمدردی کے اصولوں کے عین مطابق عظیم امدادی مشن میں حصہ لیا،اقدام پاکستانی عوام کی امن پسند امنگوں، انصاف کےلئے جدوجہد اور ضرورت مندوں کی مدد کے جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا حکومت انسانی جان کے احترام، محفوظ رسائی، بلا تعطل امداد کے اصولوں کی حمایت اور اپنے شہریوں کی واپسی کا بھرپور مطالبہ کرتی ہے ،سلامتی، وقار اور جلد از جلد وطن واپسی کےلئے دعاگو و کوشاں ہےں۔
دفتر خارجہ نے کہا فلوٹیلا پر سوار کارکنوں کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے،کارکن غزہ کے محصور عوام کےلئے انسانی امداد لے جا رہے تھے، اسرائیل کی کارروائی بےگناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،پاکستان فوری و غیر مشروط جنگ بندی ،غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے پر زور دیتا ہے، فلوٹیلا پر سوار تمام کارکنوں و رضا کاروں کو فوری رہا کیا جائے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے اسرائیل کے اقدام کو غیر قانونی و غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہاہر قانونی و جائز طریقے سے خاص طور پر اپنے شہریوں کے تحفظ کےلئے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کے اقدامات کرینگے۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا فوج نے واٹر کینن سمیت جارحانہ ہتھکنڈے استعمال کیے تاہم کسی کو نقصان نہیں پہنچا،برطانوی حکومت نے اسرائیلی حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اپنے شہریوں سے رابطے میں ہیں،فلوٹیلا میں لائی گئی امداد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ پہنچانے کےلئے متعلقہ تنظیموں کے حوالے کیا جانا چاہیے،سنگین انسانی بحران کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے، فوری و غیر مشروط طور پر امداد پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں۔
آسٹریلیا نے کہا اپنے شہریوں کی گرفتاری سے آگاہ اور قونصلر معاونت فراہم کرنے کےلئے تیار ہے،تمام فریقین بین الاقوامی قوانین کا احترام ،فلوٹیلا میں شامل کارکنوں کی حفاظت و انسانی سلوک کو یقینی بنایا جائے،برازیلی وزارت خارجہ نے کہااسرائیلی فوجی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں جو پرامن مظاہرین کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے،فلوٹیلا میں شریک 15 برازیلی شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری اب اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت



















