فلپائن ، تباہ کن زلزلہ،عمارتیں زمین بوس،70سے زائد ہلاک
منیلا :(مشرق نیوز)فلپائن میں تباہ کن زلزلہ،عمارتیں زمین بوس،70سے زائد افراد ہلاک ہوگئے،زلزلے کے باعث باسکٹ بال میچ کے دوران سپورٹس کمپلیکس گر گیا، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا،گہرائی 10 ،مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا،رہائشی عمارتیں زمین بوس ، تعلیمی ادارے شدید متاثر ہوئے، وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے ،لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،متاثرہ علاقے میں 6 پلوں ،سڑک کو بھی شدید نقصان پہنچا،سیبو میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے سکولز ،سرکاری دفاتر بند کر دئیے گئے۔



















