اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض،قومی اسمبلی سے واک آﺅٹ، حکمران اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دےدی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس ہوا تو پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں ،بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاپانی، نہر ہماری مرضی کا کیا مطلب ہے،پانی دریائے سندھ کا ہے اور پانی پاکستان کا ہے، ایسی تقریروں سے افسوس ہوا ،حکومت کو کندھا دینے کے طعنے مل رہے ہیں،حکومتی بنچوں پر بیٹھنے کی کوئی فیس نہیں لے رہے ،اپوزیشن بنچوں پر بھی بیٹھ سکتے ہیں،سید نوید قمر کے نکتہ اعتراض کےساتھ ہی پی پی اراکین نے ایوان سے واک آوٹ کردیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا اگر وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیانات سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت کرتے ہیں، بڑے ساتھ بیٹھ کر مسئلے حل کرلیں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق قیادت لندن سے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی ،تحفظات دور نہ ہونے پر گورنر سردار سلیم حیدر کو پنجاب کی اصل کارکردگی دکھانے کا ٹاسک ملنے کا امکان ہے،پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کےلئے امداد کے مطالبات تو وفاق سے ہیں پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں سے بنی ، عزت نہ ملی تو پیپلز پارٹی دوسرا آپشن سوچ سکتی ہے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















