غزہ جنگ کا خاتمہ قریب ،پہلی مرتبہ سب معاہدے پر متفق ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے غزہ جنگ کاخاتمہ قریب، مشرق وسطیٰ میں کامیابی کا سنہری موقع اور پہلی مرتبہ سب لوگ کسی خاص معاہدے پر متفق ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہاغزہ میں جنگ ختم کرنے کی ڈیل کے قریب ہیں، خاص مقصد کےلئے سب متفق ہیں،کام ضرور مکمل کریں گے۔

دوسری طرف امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے نکات پر کہامنصوبے کے تحت فوری جنگ بندی اور 48 گھنٹے میں یرغمالیوں کی رہائی تجویز پیش کی گئی ،حماس کو غیر مسلح کیا جائےگا ،تشدد ترک کرنےوالوں کےلئے عام معافی ہوگی،امریکہ کی قیادت میں غزہ کی تعمیر نو، ہسپتال ،مکانات دوبارہ بنائے جائیں گے، امداد کی تقسیم اقوام متحدہ ،غیر جانبدار ادارے کریں گے ،غزہ کی عارضی حکومت عالمی نگرانی میں اہل فلسطینی چلائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا اسرائیلی انخلا کے دوران غزہ کی سکیورٹی عالمی و عرب فوج سنبھالے گی، یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل میں موجود فلسطینی قیدی بھی رہا کیے جائیں گے۔