سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیاں موخر کرنے کی قرار داد مسترد

نیویارک:(بیورورپورٹ)سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں موخر کرنے کی قرار داد مسترد کردی،روس ،چین کی قرارداد کو ووٹ نہیں ملے،یورپ ،امریکہ کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا ایرانی جوہری مسئلے پر تقسیم نہیں ،مذاکرات کا انتخاب کرنا چاہیے،انتہائی سنگین معاملہ ہے،ایران نے جوہری پروگرام پر بار بار مثبت اشارے دئیے،روسی مندوب نے کہاایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے نتائج سنگین ،کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے،برطانوی مندوب نے کہا رواں ہفتے کے آخر میں ایران پر پابندیاں دوبارہ عائد کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اقوام متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو غیر منصفانہ و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہابیرونی طاقتیں خطے کو آگ میں ڈالنے کےلئے بہانے تلاش کر رہی ہیں، ایران جوہری عدم پھیلاو کے معاہدے سے دستبردار نہیں ہو رہا ،جنگ سے نہیں ڈرتے، حملے کاپوری قوت سے جواب دیں گے، اپنی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ کرتے رہیں گے تاکہ کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔