پاکستان روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کاحامی
نیویارک: (بیورورپورٹ)تنازعات کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت کردی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان روس یوکرین تنازع پر قرارداد کی حمایت کرتا ہے، تنازع کو ساڑھے3 سال سے زائد ہو چکے، جنگ میں بےگناہ جانوں کا ضیاع ہوا،فریقین سے تحمل و برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہےں، تنازع نے شدید انسانی بحران کو جنم دیا ۔



















