چین کا J35 ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنےوالا دنیا کا دوسرا سٹیلتھ طیارہ بن گیا

بیجنگ:(مشرق نیوز)چین کا جدید J-35 ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنےوالا دنیا کا دوسرا سٹیلتھ طیارہ بن گیا۔

بیجنگ کے تیسرے ائیرکرافٹ کیریئر فوجیان نے جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹس کے ذریعے تینوں اقسام کے فکسڈونگ طیاروں کو کامیابی سے لانچ کر کے اہم سنگ میل عبور کیا۔

چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بحریہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا جے15 ٹی ، ففتھ جنریشن جے35 سٹیلتھ جیٹ اور کیریئر بیسڈ کے جے600 ارلی وارننگ و کنٹرول طیاروں نے فوجیان سے کیٹاپلٹ لانچ ،لینڈنگ کے کامیاب تجربات مکمل کر لیے،جے35 دنیا کا دوسرا کیریئر بیسڈ سٹیلتھ فائٹر ہے اور پہلا موقع تھا کسی ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرتے دیکھا گیا۔