برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا،پرچم کشائی تقریب
لندن،نیویارک:(مشرق نیوز) برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا،عمارت پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب رکھی گئی۔
خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے کہاقومی جدوجہد کی تاریخ کا سنگ میل ہے ،برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سفارت خانے کا درجہ دیا جانا نہ صرف تاریخی ناانصافیوں کی تلافی بلکہ آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے عزم کی تجدید بھی ہے،برطانوی حکومت کے جرات مندانہ اقدام کی اہمیت اور بڑھ گئی ،فلسطینی عوام غزہ میں بمباری، بھوک، مغربی کنارے میں روزانہ کے جبر، زمینوں کی چھین جھپٹ اور ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔
حسام زملوط نے کہا فلسطینی پرچم کے رنگ تاریخ ،قربانیوں کی داستان سناتے ہیں،سیاہ رنگ غم و الم، سفید رنگ امید، سبز رنگ سرزمین فلسطین اور سرخ رنگ عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔
ادھر امریکہ نے کہا برطانیہ، آسٹریلیا ،کینیڈا سمیت واشنگٹن کے کئی حلیفوں کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات صرف دکھاواہیں،ترجیح فلسطینی مزاحمت کاروں سے قیدیوںکی رہائی اور اسرائیل کی حفاظت ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا زور سنجیدہ سفارتکاری پر ہے، نمائشی اقدامات پر نہیں،قیدیوں کی رہائی، اسرائیلی سلامتی اور پوری خطے کےلئے امن و خوشحالی صرف حماس کے خاتمے سے ممکن ہے۔



















