حماس کاامریکی صدر ٹرمپ کو خط،جنگ بندی کے بدلے گارنٹی مانگ لی


واشنگٹن :(خواجہ فاروق)حماس کاامریکی صدر ٹرمپ کو خط،جنگ بندی کے بدلے گارنٹی مانگ لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے صدر ٹرمپ سے 60 روزہ جنگ بندی کی شرط رکھتے ہوئے کہا آدھے یرغمالی چھوڑیں گے مگر جنگ بندی یقینی بنائیں،وقتی نہیں، بااعتماد امن کی ضمانت چاہیے، انسانی بنیادوں پر امن کو یقینی بنایا جائے،خط میں حماس نے جنگ بندی کی گارنٹی کو شرط قرار دیا۔

ذرائع کے مطابق خط فی الحال قطر کے پاس ہے ،رواں ہفتے کے آخر میں صدر ٹرمپ کو پیش کیا جائے گا،حماس نے ابھی تک باضابطہ دستخط نہیں کیے لیکن آئندہ دنوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔