ریاض:(مشرق نیوز)سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے تاریخی دفاعی معاہدے کی خبر کو اردو زبان میں پوسٹ کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا سعودی عرب اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ،ہمیشہ اور ابد تک ،خالد بن سلمان کا بیان معاہدے کی معنویت کو ظاہر کرتا ہے دونوں ممالک اب نہ صرف سکیورٹی تعاون بہتر کریں گے بلکہ ملکر دفاع و جارحیت کی صورت میں مشترکہ ردعمل دیں گے۔
رائٹرز نے خبر کو شائع کرتے کہاباہمی دفاعی معاہدے سے عشروں پر محیط سلامتی شراکت داری کو نمایاں طور پر مزید مضبوطی ملی ،اقدام تب سامنے آیا جب خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے،عالمی خبر رساں ادارے نے کہا معاہدہ پیچیدہ خطے میں سٹریٹجک حساب کتاب کو بدل سکتا ہے۔
دوسری جانب تاریخی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی خوشی میں ریاض کی بلند وبالا عمارتوں کو سعودی عرب ،پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا،عمارتیںپاکستان کے سبز، سفید ، ہلالی ،ستارے والے پرچم اورسعودی عرب کے سبز پرچم سے جگمگا اٹھیں،دونوں ممالک کے عوام کی جانب سے اقدام کو خواب سراہا گیا
سعودیہ ،پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں،سعودی وزیر دفاع



















