لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاسیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کےلئے پی ٹی آئی کافی ، پیپلزپارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟،سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروفیت کے باعث اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے و ناکام تھیوریاں سنتے جائیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا چودھری منظور ، حسن مرتضیٰ اپنے فلسفے و دکھ بلاول بھٹو ،مراد علی شاہ کو سنائیں،پنجاب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، مریم نواز ،پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد اپنے وسائل سے کر رہی ہے،سندھ میں ابھی سیلاب سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہواپھر بھی پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک سے امداد مانگنے پر فورس کر رہی ہے،مریم نواز نے تمام وسائل ،حکومتی مشینری کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف موڑ دیا ، مریم نواز نے وفاق سمیت کسی بھی تنظیم کی طرف مدد کےلئے نہیں دیکھا،پیپلز پارٹی اور ہارے لوگوں کو سندھ کے لوگوں کی فکر کرنی چاہیے، صوبے میں2022 کے سیلاب متاثرین ابھی تک امداد کے منتظر ہیں۔
سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پی پی کو کیا ضرورت پڑگئی؟،عظمیٰ بخاری



















