حکومت معاملات ٹھیک کرلے تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے: طارق فرشتہ

مانچسٹر (مشرق نیوز) برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی و کمیونٹی شخصیت چوہدری سعید نے پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت اور پاکستان میں قائم رفاہی تنظیم ”فرشتہ“ کے چیئرمین طارق فرشتہ کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا جس میں گریٹر مانچسٹر کی سرکردہ شخصیات جن میں پی ٹی آئی برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار، محمد جمیل، طاہر محمود، غلام ربانی، ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر شفقت، وینیکس ٹیکسٹائل کے سی ای او محمود، اعجاز بسرا،حاجی عبدالغفار، چودھری نصیر ساہیوال، ڈاکٹر امجد، آرائیں ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری طارق ودیگر کی شرکت۔ نواب ریسٹورنٹ کی ڈا ئریکٹر شعیب تاج، ارباب خان، پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ،لال قلعہ گروپ کے چیئرمین چودھری مسرت ،ولڈ وائیڈ کیش اینڈ کیری کے سی ای او چودھری پرویز عالم شامل تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی طارق فرشتہ نے کہا بحیثیت قوم ہمیں ابھی کئی منازل طے کرنی ہیں۔ انکا کہنا تھا پاکستان کی سر زمین زرخیز ہے، اگر حکومت اپنے معاملات درست کرلے تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔ پاکستان میں بہت قابل ذہین لوگ رہتے ہیں، برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کےلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔ ہارٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر امجد خان نے کہا کہ پاکستان سے آئے معزز مہمان سے ملکر اچھا لگا۔ صنم ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیکٹو حاجی عبدالغفور نے کہا ہم پاکستان میں اکٹھے تعلیم حاصل کرتے تھے، طارق فرشتہ نیک سیرت شخصیت ہیں اور رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ راچڈیل مساجد کونسل کے سیکرٹری جنرل طاہر محمود نے کہا دوست احباب سے مل کر ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا، جس سے ہم بہتر طریقے سے کمیونٹی کےلئے کام کرسکتے ہیں۔کاروباری اور مذہبی شخصیت چودھری نصیر ساہیوال نے میزبان کو خوبصورت تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ کنسلٹنٹ ڈاکٹرجمیل نے کہا فرشتہ رفاعی تنظیم ضرورت مندوں کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ پی ٹی آئی برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان رفاعی کاموں میں طارق فرشتہ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔بزنس مین جمیل اور دیگر نے کہا کہ اس طر ح کے میل جول سے ایک دوسرے کے خیالات جاننے اور مدد کرنے میں معاونت حاصل ہوتی ہے۔میزبان چودھری سعید نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طارق فرشتہ نام کی طرح اپنی ذات میں بھی ایک فرشتہ صفت انسان ہیں۔ساہیوال میں تعلیم کے میدان و دیگر رفاہی کاموں میں انکی خدمات قابل ستائش وفخر ہیں۔ آخر میں مہمانوںکی تواضع چودھری سعید کی اہلیہ کے بنائے مزیدار لاہوری کھانوں سے کی گئی۔