لندن: (مشرق نیوز )لندن میں دفاعی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش ڈیفنس اینڈ سکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل میںپاکستان کی شرکت کو بھرپور پذیرائی ملی۔
پاکستان کی جانب سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، آرڈیننس فیکٹریز واہ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے آلات و دفاعی مصنوعات کی نمائش کی،دنیا بھر سے دفاعی وفود، فوجی افسروں ،نمائش کنندگان شریک ہوئے، پاکستانی پویلین میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
کئی غیر ملکی فرموں کی جانب سے پاکستانی دفاعی مصنوعات و قابل اعتماد ٹیکنالوجیز خریدنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی گئی،پاکستانی ہائی کمشنر نے کہادنیا نے آپریشن بنیان المرصوص میں دیکھا پاکستان نے مقامی سطح پر اپنی دفاعی تکنیکی و فوجی صلاحیت قائم کردی ،افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے،ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے اپنے سے کئی گنا بڑے ملک کو شکست دینے کے بعد دنیا کا اعتماد مزید بڑھا ، عالمی دفاعی نمائش میں پاکستان کی بھرپور شرکت خود انحصاری پر مبنی ٹیکنالوجی اور پروفیشنلزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
لندن ،عالمی نمائش میں پاکستان پویلین کی بھرپور پذیرائی



















