وزیراعلیٰ گلگت ، 9 وزرا سمیت 10 منحرف ایم پی ایز پی ٹی آئی سے برطرف
گلگت :(مشرق نیوز)وزیراعلیٰ گلگت ، 9 وزرا سمیت 10 منحرف ایم پی ایز پی ٹی آئی سے برطرف، بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی۔
اراکین میں حاجی گلبر خان، راجہ اعظم، راجہ ناصر علی خان، سید امجد زیدی، دلشاد بانو، ثریا زمان، حاجی شاہ بیگ، مشتاق احمد، شمس لون، عبد الحمید اور فضل الرحیم شامل ہیں،فیصلہ پارٹی پالیسی و قواعد کے مطابق کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں برطرف اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا آپ کی جی بی اسمبلی میں کارروائیاں، خاص طور پر فارورڈ بلاک بنانا ،پارٹی فیصلے کےخلاف ووٹ دینا پالیسی کی کھلی خلاف ورزی ہے، حرکات سے پارٹی مفادات ،ساکھ کو نقصان پہنچا ،پارٹی نام، عہدے ،یا رکنیت کو کسی بھی صورت استعمال کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر آپ کیخلاف قانونی چارہ جوئی ہوسکتی ہے۔



















