لگتا ہے چین کے ہاتھوں بھارت ،روس کو کھو دیا،ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے لگتا ہے چین کے ہاتھوں بھارت ،روس کو کھو دیا،بھارت ،روس رواں ہفتے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد گویا چین کی طرف چلے گئے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر تینوں ممالک کے رہنماوں کی تصویر کےساتھ لکھا لگتا ہے بھارت ،روس کو چین کے سب سے گہرے اور تاریک دائرے میں کھو دیا ،خدا کرے دونوں کا مستقبل خوشحال ہو۔