ٹیرف ہٹا دئیے تو امریکہ غریب ملک بن سکتاہے،ٹرمپ
واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ٹیرف ہٹادئیے تو امریکہ غریب ملک بن سکتاہے،عدالتی فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہاصحت خرابی کی خبریں جھوٹ ہیں،شکاگو شہر میں جرائم پر قابو پانے کےلئے نیشنل گارڈ بھیجیں گے۔
دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر روس ،شمالی کوریا سے ملکر سازش کرنے کا الزام لگا دیا،ٹرمپ نے چینی ہم منصب کو طنز بھرے پیغام میں کہا چینی صدر بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی مدد کا اعتراف کریں، امریکہ کےخلاف سازش کرتے ہوئے پیوٹن ،کم جونگ کو میری نیک خواہشات دیں،امریکیوں نے خون دے کر بیرونی حملہ آوروں سے چین کو آزادی دلائی، بہت سے امریکیوں نے چین کی آزادی کی جنگ میں جانیں قربان کیں، صدر شی جن پنگ ،چینی عوام کو تاریخی موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔



















