مقبوضہ علاقوں میں جنسی تشدد انسانی وقار کےخلاف بدترین جرم ہے،پاکستان

نیویارک: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے مقبوضہ علاقوں میں جنسی تشدد انسانی وقار کےخلاف بدترین جرم ہے ،عالمی برادری کو خاتمے کےلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا مقبوضہ فلسطین ،جموں و کشمیر میں خواتین کی حالت زار انتہائی تشویشناک ہے، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کر رہی ہیں تاکہ غیر قانونی قبضے کو مضبوط بنایا جا سکے،2019 سے 2021 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار سے زائد خواتین ،بچیاں لاپتہ ہوناالمیے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے،عاصم افتخار نے کہا دنیا مقبوضہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرے تاکہ متاثرہ خواتین ،بچیوں کو انصاف دلایا جا سکے۔