شہبازکو فون،سیاسی اختلافات سے ہٹ کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں،حافظ نعیم الرحمن

لاہور: (اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خیبر پختونخوا، کشمیر،شمالی علاقہ جات میں سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اورامدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاوفاقی،صوبائی حکومتیں سیاسی اختلافات سے ہٹ کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں، دکھ و مشکل گھڑی میں حکومت ،عوام کےساتھ ہیں،جماعت اسلامی کے کارکنوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

دریں اثنامنصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاحکمران درست فیصلے کریں تو عوام یکجا ہوسکتے ہےں، حالیہ پاک بھارت جنگ قومی اتحاد کی مثال ہے،ملک کا عدالتی نظام عوام کو انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا، عدالتوں میں لاکھوں مقدمات زیرالتوا ہیں، ججز لکھے لکھائے فیصلے پڑھ دیتے ہیں، 26ویںترمیم نے عدالت کے دانت توڑدئیے، 27ویں ترمیم مزید تباہی لائے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاقانونی حیثیت دے کر پنچایت کا نظام مقامی سطح پر بن جائے تو 80فیصد عوامی مسائل حل ہوجائیں،ملک میں طبقاتی نہیں بلکہ سب کےلئے یکساں نظام تعلیم ہونا چاہیے،سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے،سسٹم کی بہتری کی بھرپور عوامی جدوجہد کے آغاز کےلئے جماعت اسلامی عوامی کمیٹیاں تشکیل دے رہی ہے، یقین دلاتا ہوں جماعت اسلامی بڑی عوامی قوت بنے گی۔