غزہ میں اسرائیلی تباہی پر حکومتی خاموشی شرمناک ہے،پریانکا گاندھی


نئی دہلی:(مشرق نیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہاہے غزہ میں اسرائیلی تباہی پر حکومتی خاموشی شرمناک ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا اسرائیل 60 ہزار سے زیادہ افراد کا قتل کرچکا ،18ہزار 430بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے سینکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت سے مر رہے ہیں۔

پریانکا گاندھی نے کہا اسرائیلی جرائم پر خاموشی اورکارروائی نہ ہونا بذات خود جرم، شرمناک ہے اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا اور بھارتی حکومت خاموش ہے،الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا بہیمانہ قتل فلسطینی سرزمین پرایک اورگھناو¿نا جرم ہے، سچائی کےلئے کھڑے ہونےوالوں کا حوصلہ اسرائیل کے مظالم و نفرت سے کبھی نہیں ٹوٹے گا۔