پاکستان کے 6طیارے گرائے،بھارتی ائیر چیف کا نیا شوشہ


نئی دہلی:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)بھارتی ائیر چیف کانیا جھوٹ،پاکستان کے 6طیارے تباہ کرنے کانیا شوشہ چھوڑ دیا۔

جنگ کے 3ماہ بعد بھارتی ایئر چیف امر پریت سنگھ نے مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا پاکستان کے 5 لڑاکا اور ایک ریڈار طیارہ تباہ کیا،زیادہ تر طیارے زمین سے فضا میں میزائل فائر کرنیوالے روسی ساختہ ایس 400 دفاعی سسٹم سے تباہ کیے۔

امر پریت سنگھ نے کہا پاکستان کے لارج ایئر کرافٹ کو 300 کلو میٹر دور سے گرایا گیا جو حقیقی طور پر زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے کا ریکارڈ ہے،جنوبی پاکستان کی 2 ایئر بیسز پر ہینگرز میں کھڑے ایف 16 طیاروں کو بھی نشانہ بنایا،بھارتی ائیر چیف کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔