واشنگٹن:(خواجہ فارو ق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کردیا،مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کےساتھ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوجائیں۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں کہا سب سے اہم ہدف یہی ہے تمام عرب و خلیجی ممالک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا حصہ بنیں،ایران کی جوہری طاقت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ،مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہو جائیں تو خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہابھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو مزید ٹیرف عائد اور اقتصادی پابندیاں لگائیں گے،چین پر بھی ٹیرف عائد کیے جاسکتے ہیں،صدر پیوٹن کےساتھ بہت اچھی بات چیت ہوئی ،جلد روسی حکام سے باقاعدہ ملاقات ہوگی،چپس ،سیمی کنڈکٹرز پر 100فیصد ٹیرف عائد کیا جائےگا، مقصد امریکی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں برتری دلانا ہے،تہران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو امریکہ حملہ کرے گا،ایران کی جوہری صلاحیت کو پہلے ہی ختم کیا جا چکا ،بی ٹو طیاروں سے ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کی گئی۔
ٹرمپ نے کہا ایپل سمیت متعدد امریکی کمپنیاں واپس امریکہ لوٹ رہی ہیں،ملک میں مصنوعات بنانےوالی کمپنیوں پرکوئی اضافی چارج نہیں لگایا جائےگا،ایک سال قبل امریکہ کو دیوالیہ قرار دیا جا رہا تھااب ملکی سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں،ڈونلڈ ٹرمپ



















