نااہل رہنماﺅں کی نشستوں پر کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کرینگے،عمران خان
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے احتجاج کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دیتے ہوئے کہاہے نااہل رہنماﺅں کی نشستوں پر کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کرینگے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے اپنے بچوں کے پاکستان آنے کا پوچھا ،ظلم و زیادتی ،دباو کے باوجود لوگوں کے باہر نکلنے پر خوشی کا اظہار کیااورخیبرپختونخوا حکومت کو پیغام دیا صوبے میں آپریشن بند ہونا چاہئے ،مسائل کو جرگوں کے ذریعے حل کیا جائے اگر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں روک سکتے تو سوچنا چاہیے آگے کیا کرنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاملک میں رول آف لاءمکمل طور پر ختم ہوچکا ، 14 اگست کو سب لوگ باہر نکلیں،لیڈر شپ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈرے۔



















