غزہ ،اسرائیل ،امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر بھگدڑ، 20 فلسطینی کچل کر شہید
غزہ:(مشرق نیوز)غزہ میں امدادی مرکز پر بھگدڑ، 20 فلسطینی کچل کر شہید ہوگئے، اسرائیل ،امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر امدادی سامان کےلئے سینکڑوں فلسطینی موجود تھے،بدانتظامی و غفلت کے باعث شدید بھگدڑ مچ گئی اور خوراک کے حصول کےلئے جمع 20 فلسطینی قدموں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئے،سکیورٹی فورسز نے کہا19 افراد کچلے جانے ،ایک شخص چاقو کے وار سے مارا گیاتاہم واضح نہیں چاقو کے وار کس نے اور کیوں کیے۔
ادھر غزہ ہیومینیٹیرین فاﺅنڈیشن نے کہا حماس جنگجوﺅں نے امدادی مرکز پر جمع ہجوم کو جان بوجھ کر اکسایا،غلط معلومات خاص طور پر ٹیلیگرام پر پھیلنے والی جعلی خبروں نے حالات بگاڑے ،اسرائیل کے عرب رکن پارلیمان احمد طیبی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہااسرائیل ،امریکی کنٹریکٹرز نے بھوک سے نڈھال لوگوں کو خوراک کا جھانسا دیکر اپنے جال میں پھنسایا۔



















