ٹرمپ نے یورپی یونین ،میکسیکو پر بھی 30 فیصد ٹیرف عائد کردیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)تجارتی جنگ میں شدت، ٹرمپ نے یورپی یونین ،میکسیکو پر بھی 30 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نئے ٹیرف کا اعلان ٹروتھ سوشل پر جاری خطوط میں کیا گیا،اطلاق یکم اگست سے ہوگا،اہم اتحادیوں کےساتھ کئی ہفتوں کی مذاکراتی کوششیں جامع تجارتی معاہدے پر ختم نہ ہو سکیں۔