کراچی: (بیورورپورٹ) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ میگا کرپشن کیس میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات سے بری کر دیا،عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے ایک بار پھر اپنے خلاف بنائے گئے میگا کرپشن مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا 12 سال سے کیس چل رہا تھا جو پہلے طالبہ تھیں آج بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئیں،انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
گیلانی نے کہا 12 برس سے مقدمات چل رہے تھے، حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے کیا چاہے تو فیصلہ واپس لے سکتی ہے فی الحال حکومت کا حصہ نہیں ،چیئرمین سینٹ نے کہاسب سے زیادہ مدت کیلئے وزیر اعظم رہا ہوں، متفقہ طور پر وزیر اعظم بنا اور بلا مقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب ہوا۔
ٹڈاپ میگا کرپشن کیس میںگیلانی 9 مقدمات سے بری



















