بیرسٹر سیف آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں پی ٹی آئی قیادت کا کچا چٹھا ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور: (اپنے رپورٹر سے )وزیراطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے 4سال پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا سیاہ ترین دور تھا۔
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا مسٹرجعلی دانشور آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں پی ٹی آئی قیادت کا کچا چٹھا ہے، آڈٹ رپورٹ بزدار اور پرویز الٰہی دورکی ہے،رپورٹ کا صفحہ نمبر 87اور صفحہ نمبر 96پڑھ لیں شاید آپ کو تھوڑی سی شرم آجائے،2018سے 2023تک پنجاب میں کس کی حکومت تھی پوری قوم جانتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا4سالوں میں بشریٰ ،فرح گوگی کے ڈاکے اور چوریاں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں،شریف فیملی کے بغض میں آپ کا لیڈر وزیراعظم ہاﺅس سے ڈائری اٹھا کر اڈیالہ پہنچ گیا، علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کے کارناموں کا انجام بھی ”نیکسٹ سٹاپ اڈیالہ“ہی نظر آرہا ہے۔



















