لاہور:(اپنے رپورٹر سے )وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں جلسے کا انتظام کردیں،وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا مطلب کیا جیل میں جلسے کا انتظام کر دیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں قیدیوں سے خطاب فرما سکیں،ٹریفک پولیس نے وزیراعلیٰ کے بیٹے کا چالان کر کے قانون کی حکمرانی کا ثبوت دیا، پنجاب میں اب قانون سب کےلئے برابر ہے،ماضی میں خاتون اول کے بیٹے کا چالان کرنے پر پاکپتن کے وارڈن سے ڈی پی او تک تبدیل کردئیے گئے تھے۔
کیا جیل میں جلسے کا انتظام کر دیں؟ عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان کو جواب



















