صدر زرداری کے بغیر سسٹم نہیں چل سکتا: نیئر بخاری
اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے صدرآصف زرداری کےخلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاقیاس آرائیاں کرنےوالوں کو آئین و قانون کی سمجھ ہی نہیں، آصف زرداری ملک کے منتخب صدر ہیں، صدرزرداری کے بغیر سسٹم نہیں چل سکتا،پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر تو حکومت بھی نہیں چل سکتی، قیاس آرائیاں کرنےوالے ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
نیئر بخاری نے کہاپیپلز پارٹی کو مائنس کرنے کے بعد قومی اسمبلی میں کوئی حکومت بن سکتی ہے نہ چل سکتی ،اراکین اسمبلی کے پاس آئین میں وزیراعظم یا کسی وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا حق موجود ہے،کسی وزیراعلیٰ کو عدم اعتماد کی تحریک سے ہٹانے پر نظام غیرمستحکم نہیں ہوتا۔
پی پی رہنما نے کہا بجٹ میں ن لیگ کی حمایت کرکے یقینی بنایا نظام و پارلیمان چلتی رہے، پی ٹی آئی مذاکرات ، ڈائیلاگ پر یقین ہی نہیں رکھتی،تحریک چلانے کا اپنا شوق پورا کرلے۔



















