عالمی عدالت نے افغان طالبان امیر ،چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

دی ہیگ:(مشرق نیوز)عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے افغان سپریم لیڈر ہیبت اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خواتین کےخلاف جبری اقدمات پروارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جج نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے لکھا معقول شواہد موجود ہیں طالبان رہنماوں نے خواتین کےخلاف صنفی بنیادوں پر انسانیت کےخلاف جرائم کا ارتکاب کیا ۔