اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی ہنماﺅں نے کہا ہے فاٹا کمیٹی کا اجلاس بلانا آئین کی خلاف ورزی ہے،آئینی اختیار کےخلاف بنائی گئی کمیٹی کو ختم کیا جائے،بیرسٹر گوہر نے سابق گورنر کے پی شاہ فرمان، شیخ وقاص اکرم، اقبال آفریدی کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 25ویں ترمیم کے بعد قبائلی علاقے صوبائی حکومت میں ضم ہوچکے ہیں، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کمیٹی کو ختم کیا جائے، قبائلی علاقوں میں جرگہ سسٹم بحالی کا مطالبہ سامنے نہیں آیا، فاٹا سے متعلق قانون سازی یا کوئی فیصلے کا اختیار صوبائی حکومت کا کام ہے، حکومت سے مطالبہ ہے فاٹا سے متعلق کمیٹی کو ختم کیا جائے،شاہ فرمان نے کہا فاٹا انضمام اس لئے کیا تاکہ وہاں ترقی ہو، قانون سازی اس لیے کی گئی تاکہ فاٹا سے ممبران اسمبلی کو اختیار دیا جائے، فاٹا انضمام ہوگیا اور مرکز اور صوبوں سے معاہدہ کیا گیا، قبائل تھے، ہیں اور رہیں گے ہم ان کی زندگی تبدیل نہیں کرسکتے، جو مراعات فاٹا کےلئے تھیں ان میں اضافہ کرنا تھا،اقبال آفریدی نے کہا دنیا کا اصول ہے پہلے فنڈز دیں پھر ٹیکس لیں، فاٹا میں پہلے ٹیکس لگایا جا رہا ہے اور فنڈز سے محروم کیا جا رہا ہے،سیفران کمیٹی کا ممبر ہوں کبھی میٹنگ میں یہ معاملات زیر غور نہیں آئے، فاٹا کے قبائلی علاقوں کا سٹیٹس تبدیل کیا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کا کوئی حق نہیں کہ وہ صوبائی معاملات میں مداخلت کرے،شیخ وقاص اکرم نے کہا مشاورت ایک بہانہ ہے فاٹا نشانہ ہے ، ہم مزاحمت کریں گے اور فاٹا کو نہیں جانے دیں گے، جرگہ پہلے سے بن چکا ہے اس کے علاوہ کونسا جرگہ بنانا ہے،فاٹا اور کے پی کے لوگ اپنے فیصلے خود کرنا جانتے ہیں، آئینی اختیار کےخلاف بنائی گئی کمیٹی کو ختم کرنا ہوگا،700 ارب سے زائد پیسے فاٹا کے دینے ہیں اس میں اب تین سال رہ گئے ہیں، وفاقی حکومت فاٹا کی مقروض ہے فاٹا کے پیسے دینے ہیں۔
مشاورت بہانہ فاٹا نشانہ، آئینی اختیار کےخلاف بنائی کمیٹی کو ختم کیا جائے :پی ٹی آئی



















