مقبوضہ بیت المقدس،غزہ،دوحہ،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)اسرائیل غزہ معاہدے پر راضی، حماس کو ضمانت درکار،نیتن یاہو،ٹرمپ جواب کے منتظر ہیں۔
نیتن یاہو نے اعلان کیا غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی ظاہر کر دی اب حماس کے جواب کا انتظار ہے،اپنے تمام یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہوں۔
ادھر حماس نے کہاجنگ بندی کےلئے ضمانتیں درکار ہیں،فلسطینی دھڑوں کےساتھ مشاورت کر رہے ہیں تاکہ متحد موقف تشکیل دیا جا سکے، تجاویز کو مثبت و لچکدار روح کےساتھ دیکھ رہے ہیں تاکہ عوامی مفادات ،قومی و انسانی مسائل کو حل کیا جا سکے ،جنگ کا خاتمہ ہو۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا جنگ بندی معاہدے کیلئے حماس کے فیصلے کا 24 گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا،تجویز حتمی ہے،امید ظاہر ہے تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔
اسرائیل معاہدے پر راضی، حماس کو ضمانت درکار،نیتن یاہو،ٹرمپ جواب کے منتظر



















