دنیا میں5 جنگیں رکوائیں، نوبل امن انعام کا بہترین امیدوار ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ

آئیوا: (مشرق نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے پاکستان بھارت سمیت دنیا میں 5جنگیں رکوائیں، نوبل امن انعام کا بہترین امیدوار ہوں۔

امریکہ کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان ،بھارت میں سیز فائر کرایا، کوسوو ،سربیا کو لڑنے سے روکا، کانگو روانڈا میں جنگ بند کرائی،پاکستان ،بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں،دونوں ملکوں سے کہا جنگ کی تو تجارت نہیں کروں گا۔

ٹرمپ نے اگلی صدارتی مدت کیلئے قانون میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا مزید 4 سال کیلئے صدر بنوں گا، امریکی فوج دنیا کی مضبوط ترین ، پاس بہترین آلات اور اسلحہ ہے،طیاروں نے 37 گھنٹے بغیر رکے سفر کیا،سکول پروفیسر کو امن کا نوبل انعام دیاجاتا ہے جسے آپ جانتے بھی نہیں ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہاایران کی جوہری تنصیبات کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا،سرحد سے غیر قانونی داخلہ مکمل بند کرکے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیپورٹیشن پلان شروع کردیا ،امریکہ کو دوبارہ مضبوط، محفوظ اور عظیم ترین بنائیں گے۔