سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید

ڈھاکہ:(مشرق نیوز)انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ،عدالتی فیصلے کا پس منظر لیک ہونے والی آڈیو ہے جس میں شیخ حسینہ کو کہتے سنا گیامیرے خلاف 227 مقدمے ہیں اب مجھے 227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔

عدالت نے بیان کو عدالتی وقار میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیتے ہوئے سخت ایکشن لیا،عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی توہین عدالت پر 2 ماہ قید کی سزا سنادی،دوسری جانب شیخ حسینہ واجد نے الزامات کو بے بنیاد ،سیاسی انتقام قرار دےدیا ۔