جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں:بیرسٹر سیف


مردان: (بیورورپورٹ)مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا جنید اکبر کو مشورہ ہے پارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے، رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہااگر بانی پی ٹی آئی نہ ملنا چاہیں تو کہہ سکتے ہے مجھ سے ملنا نہیں چاہتے،جنید اکبر کسی پریشانی کی وجہ سے کام نہیں کر پا رہے،امیر مقام اگر سمجھتے ہیں بھائی وزیراعلیٰ بنیں گے تو خام خیالی ہے، پی ٹی آئی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، تمام اراکین ساتھ ہیں، آئینی مدت پوری کریں گے۔

مشیر اطلاعات نے کہامخصوص نشستوں کا فیصلہ غیرقانونی و غیر آئینی ہے،فضل الرحمن کو 26 ویں آئینی ترمیم پر خوش ہونا چاہیے ،سانحہ سوات کی انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینگے۔